|

وقتِ اشاعت :   September 22 – 2024

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتون کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے

وزیر اعلی نے کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔

صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعراء،ادبا مؤرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے تمام شعرا اور ادبا نے اپنے کلام میں ہمیشہ پشتون قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر مثبت اور تعمیری سوچ کا درس دیا ہیں۔

آج کے نوجوانوں کو ان تمام تعمیری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ہو۔

پشتون کلچر کو روایتی علاقائی رقص اتن اور پہناوے کا انداز اسے منفرد بناتا ہے۔

جبکہ پشتونوں کا پکوان اور ان کی مہمان نوازی، کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا گیا ہے پشتون مصنفین نے اپنی کتب میں رواداری،برداشت،تحمل مزاجی،میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے ہے انہوں نے کہا کہ آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے اور تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے