|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2024

کوئٹہ: ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد کے ساتھ تصادم میں قبائلی امن فورس کے 3 رضاکاروں کے شہادت کی تصدیق ہوگئی

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں قبائلی امن فورس کے 3 رضاکاروں کی شہادت اور پانچ کے زخمی ہونے

کی تصدیق ہوگئی شہید رضاکاروں کی گل محمد صمد خان اور جمعہ خان کے ناموں سے شناخت ہوگئی شہدا کا تعلق مسوری بگٹی قبیلے اور تحصیل پھیلاوغ ضلع ڈیرہ بگٹی سے بتایا گیا۔