|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2024

کوئٹہ : بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے نصیرآباد پہلے سے تعلیمی پسماندگی کا شکار رہا ہے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کے ڈائریکٹر نے مل کر ادارہ کو کرپشن کی نظر کی۔چھ سال مکمل ہونے کے باوجود بھی بلڈنگ بھی مکمل نہیں کیا گیا اب نوبت یہاں تک آئی ہے

کہ اسٹاف کو تین مہینوں سے تنخواہیں بھی نہیں دی جارہی ہے اس معاملے کو وی سی سنجیدگی سے نہیں لی تو بی ایس او پجار پورے بلوچستان میں ایک تحریک شروع کرے گی۔

اور اس سازش کو ناکام کرے گی۔ نصیرآباد کیمپس وہاں کے لوگوں کو واحد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ذریعے ہے اس پر صوبائی حکومت سختی سے ایکشن لے۔کیا 1100 طلباکے ساتھ وہاں تعینات قابل اساتذہ کا مسلہ بھی حل کریں۔

اس سال نصیرآباد ڈویڑن سے چھ ہزار سات سو پچانوے طلبا ء￿ و طالبات نے ایف سی کلئیر کیا انھیں ایک ہی راستے ہے اپنی تعلیم آگے حاصل کرنی کی وہ یہی کیمپس ہے۔