کوئٹہ: بلوچستان میں گیس کے اضافی بل بھیجنے کا معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ نے وزیراعظم پاکستان کے پرسنل سیکرٹری، چیف سیکرٹری بلوچستان، اور وزیراعلی بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری کو کل طلب کرلیا
،بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بنچ کی جانب سے گیس بلوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ ہو نے
پر برہمی کا اظہار کیا ہائی کورٹ کے ڈویژن نے وزیر اعظم پا کستان کے پرنسپل سیکرٹری ، چیف سیکرٹری بلو چستان اور وزیر اعلی بلو چستان کے پرنسپل سیکرٹری کو وضاحت کیلئے
آج طلب کرلیا گزشتہ روز سنیئر قانون دان سید نذیرآغا ایڈووکیٹ کی جا نب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر گیس بلوں میں نت نئے چا رجز شامل کر نے ، لوڈشیڈنگ اورگیس پریشر میں کمی کے خلا ف دائر آ ئینی درخواست کی سما عت ہوئی سماعت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ ،نصیب اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ ،برہا ن الدین ایڈووکیٹ ،اظہر الدین پیش ہوئے۔