کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ اور پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ زرین خان مگسی نے ملاقات کی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے
اٹھائے گئے اقدامات اور اپنے اپنے محکموں کے انتظامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو روایتی پشتون پگڑی کا تحفہ پیش کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پشتون ثقافتی دن کے موقع پر بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کو پشتون ثقافتی ڈے کی مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ ثقافت ہر علاقے کی پہچان کو اجاگر کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے
پشتون ثقافت میں محبت، احترام، ہم آہنگی اور رواداری کا درس ملتا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی سطح پر ثقافتوں کو اجاگر کر کے ہی قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں قومی جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ محکمہ جاتی اصلاحات کے ذریعے سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل حل کئے جاسکیں صوبائی وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کریں وزیر اعلٰی نے وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز سے کہا
کہ وہ اپنے اپنے محکمے میں ہر سطح پر جوابدہی اور چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام قائم کریں اور زیر التواء سرکاری اور عوامی امور کو قوانین کے مطابق تیزی سے نمٹائیں عام آدمی کی شنوائی کے لئے موثر میکنزم تشکیل دیکر اس پر عمل درآمد یقینی بنائیں وزیر اعلٰی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکموں کو فعال کرکے سروس ڈلیوری بہتر بنائیں گے کیونکہ گورننس کی بہتری سے ہی عوامی مسائل کا دیرپا حل ممکن ہے۔