|

وقتِ اشاعت :   September 23 – 2024

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے

کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار غیرقانونی ٹرالنگ اور اسمگلنگ روکنے کے لئے حکومت بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی قیادت میں عملی قدم اٹھاتے ہوئے

صوبائی محکمہ فشریز کی سیکورٹی ٹیم کو فورس کا درجہ دیا ہے جس کے بعد وہ عملی طور پر غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے کے قابل ہو سکے گی۔