|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

اسلام آباد ؛ ریکوڈک منصوبے کا نیا دور، ریکو ڈک پاکستان کی معیشت میں 2028 سے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ، سعودی عرب کی ریکو ڈک کان کنی کے منصوبے میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش ،بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کے ابتدائی طور پر 45 سال تک چلنے کی توقع ہے

لیکن اس کے 100 سال تک بڑھنے کے امکانات موجود ہیں، منصوبہ تکمیل پر 8000 افراد کو روزگار مہیا کرے گا۔ریکو ڈک منصوبہ چاغی ضلع بلوچستان میں ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہے، ریکوڈک چاغی پہاڑی سلسلے کے متعدد آتش فشاں مراکز میں سے ایک ہے اور ٹیتھیان میگمیٹک آرک کا حصہ ہے ، ریکو ڈک میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں، ریکوڈک منصوبہ میں نصف صدی سے زائد عرصے تک سالانہ 2لاکھ ٹن تانبا اور 2.5لاکھ اونس سونا پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے،

ریکوڈک منصوبے کی تنظیمِ نو کا عمل دسمبر 2022 میں مکمل ہو چکا ہے، جو اسے بین الاقوامی معیار کا طویل المدتی منصوبہ بنانے کی طرف پہلا قدم ہے، منصوبے کی تنظیمِ نو کیعمل سے نہ صرف بیرک کے تانبہ نکالنے کے پورٹ فولیو میں اہم اضافہ ہوگا بلکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے مستفید ہونگی، بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے ابتدائی طور پر 45 سال تک چلنے کی توقع ہے لیکن اس کے 100 سال تک بڑھنے کے امکانات موجود ہیں، یہ منصوبہ تکمیل پر 8000 افراد کو روزگار مہیا کرے گا اورپیداوار کے مرحلے کے آغاز میں 4,000 طویل المدتی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا،ریکو ڈک پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ کرے گا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا،

اپنے تانبے کے وسائل کو ترقی دے کر، پاکستان فوسل فیول پر اپنا انحصار کم کرے گا جس سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا ، ریکو ڈک کے منصوبے سے بلوچستان کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی زندگی میں تبدیلی آئے گی، اس حوا لے سے ہ مائی، ڈربن چاہ، نو کنڈی اور نوکچا ہ میں چار بنیادی اسکول قائم کیے جا چکے ہیں،

بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او کے مطابق کمپنی پرائمری تعلیم کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ سکول بھی بنا رہی ہے، ریکوڈک بلوچستان کے لیے اپنی معیشت اور معاشرے کو تبدیل کرنے کا سنہری موقع ہے، ریکوڈک منصوبے کے تحت انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) کے ساتھ شراکت کے بعد ، ضلع چاغی میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر چکا ہے، ہمائی اور نو کنڈی میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ چھوٹی بستیوں کے لیے

ایک موبائل ہیلتھ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے، ریکوڈک منصوبے کے تحت صاف پانی کے پلانٹس ہومائی، مشکی چہ اور نوک چہ گاو ں میں نصب کیے گئے ہیں اور مزید ٹریٹمنٹس پلانٹس کی تنصیب کے لیے منصوبے جاری ہیں، یہ منصوبہ بلوچستان کو ایک خوشحال اور پرامن صوبہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو پاکستان کی ترقی اور استحکام میں مثبت کردار اداکرے گا، ریکو ڈک نہ صرف بلوچستان کی معیشت بلکہ پورے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *