|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

کوئٹہ: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراٹے کومبیٹ میں عالمی سطح کی جیت کا ٹائٹل برقرار رکھنے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور حکومت بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کمبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند منگل کو کوئٹہ پہنچے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہا اور گلے سے لگایا وزیر اعلٰی نے شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد دی اور فتح کے لئے جہد مسلسل اور محنت پر شاباش دی شاہ زیب رند سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں اور آپ جیسے باصلاحیت نوجوانوں سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آپ ترقی کی روشن مثال ہیں ،

وزیر اعلٰی نے شاہ زیب رند کی مسلسل جیت پر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں وزیر اعلٰی ہاؤس مدعو کیا اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر عاصم کرد گیلو، وزیر اعلٰی کی مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ، مشیر محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری عبدالصمد گورگیج ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، سیکرٹری کھیل قمر بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر خان بازئی اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *