|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بدھ کے روز یہاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ مہم کی پیش رفت اور آنے والے مہم کے حوالے سے چند ایک اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات، صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق، ڈبلیو ایچ او، یونیں سیف اور دیگر انٹرنیشل اداروں کے نمائندے جبکہ ڈویڑنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ صحت کا جو ملازمین پولیو کے خاتمے کے مہم میں فرائض سر انجام نہیں دیں گے ان کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کیا جائیں، پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی از خود نگرانی کو یقینی بنائے اور پولیو کے خلاف مہم کو بھر پور طریقے سے جاری رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا

کہ صوبہ میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرا?مد کیا جا رہا ہے اور صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ملازمین اپنا متحرک انداز میں کردار ادا کرے اور اس کو ایک اہم ذمہ داری سمجھیں کیونکہ یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ڈی جی ہیلتھ کو لیڈیز ہیلتھ وزیٹرز اور ورکرز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *