|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہؒ  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (BRCS) کی مناسب حصہ داری کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے.

قومی سطح پر صوبے بلوچستان کے بارے میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور امدادی کارروائیوں سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے بلوچستان ریڈ کریسنٹ کو اعتماد میں لینا لازمی ہے. انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدرتی آفات، وبائی امراض اور دیگر ہنگامی حالات میں امدادی کارروائیوں اور رضاکارانہ خدمات کا اجتماعی احساس اجاگر کریں.

ان خیالات کا انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور بلوچستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین عبدالولی خان غبیزئی سمیت تمام متعلقہ ممبرز بھی موجود تھے. سالانہ اجلاس کے شرکاء گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ میں کسی وقت بھی اچانک دورہ کر سکتا ہوں لہٰذا آج کے سالانہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے نتیجے میں اپنے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے، اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے،

مقامی سرگرمیوں کو تیز کرنے، ڈسٹرکٹ کی سطح پر رضاکاروں کو متحرک کرنے اور ہر یونین کونسل کی سطح پر ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کریں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ تین عشروں میں بلوچستان نے بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے جن میں خشک سالی، زلزلے،

سیلاب اور تباہ کن بارشیں شامل ہیں، جسکے نتیجے میں بڑے انسانی اور املاک کے نقصانات ہوئے اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے تمام ذمہ دار ممبران انسانی سرگرمیوں کو وسعت دینے اور عوامی فلاح و بہبود کو مزید بہتر بنانے کیلئے پیشہ ورانہ تجاویز دیں جن میں ہمارے معاشرتی مسائل کا پائیدار حل، دوسری تنظیموں کے ساتھ تعاون اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مشغول ہونے کا ذکر بھی ہو.

پھر ان مشترکہ تجاویز اور فیصلوں کو عملی جامہ پہنا کر، بی آر سی ایس بلوچستان کے عوام کی مؤثر طریقے سے خدمت اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا قابل بن جائیگا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رضاکارانہ خدمات، امدادی کارروائیوں، ابتدائی طبی امداد کی تربیت، نئے ذرائع آمدن اور فنڈ ریزنگ پر بھی توجہ دیں. اپنے ادارے کا مجموعی امیج بہتر بنانے کیلئے ادارے کے اندر شفافیت، جوابدہ اور ذمہ داری آولین شرط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *