|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

کوئٹہ: تربت اور گوادر میں بس ٹرمینل پروجیکٹس میگا کرپشن کیس، محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے ریکارڈ کیلئے کمشنر مکران ڈویژن کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق تربت بس ٹرمینل کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے 21 ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی جبکہ موقع پر 35 ایکڑ قبضہ کیا گیا ہے اور 14 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا ہے،

15 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرکے نجی ہاوسنگ سکیم بنایا گیا ہے اسی طرح گوادر میں بس ٹرمینل کیلئے 11 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ یہاں بھی اراضی پر قبضہ کی شکایات ہیں۔

مراسلے کے مطابق دونوں ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز سے کروڑوں روپے لئے گئے لیکن حکومت کو کوئی ریوینیو جمع نہیں کروائی گئی۔ لہذا آپ متعلقہ اراضی کی ریکارڈ فراہم کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *