|

وقتِ اشاعت :   September 26 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے

صوبے کی بارہ جیلوں میں 2764قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ ان جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 2881سے تجاوز کرگئی سنٹرل جیل مچ میں سزائے موت کے 73قیدی پھانسی کے منتظر ہیںمحکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی بارہ جیلوں میں 2764قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے ،

جبکہ صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 2881سے تجاوز کرگئی ،1939میں قائم ہونے والی کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں 472قیدیوں کی گنجائش ہے ،

اس جیل میں 1090قیدی پابند سلال ہیں ، سنٹرل جیل گڈانی ،ڈسٹرکٹ جیل لورالائی اورڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میں بھی گنجائش سے زائد قیدی ہیں ،

رپورٹ کے مطابق 1929میں قائم ہونے والی سنٹرل جیل مچ میں سزائے موت کے 73قیدی پھانسی کے منتظر ہیں ،

جبکہ 56خواتین اور32غیر ملکی قیدی بھی صوبے کی جیلوں میں اپنی اپنی سزا کاٹ رہے ہیں ۔