|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

ژوب: گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ قبائل سے رابطے کیلئے امن جرگوں کے آغاز ژوب سے کر رہے ہیں دہشتگردوں کو بروقت نہ روکا گیا تو زندگی گذارنا مشکل ہو جائیگا

ان خیالات کااظہار انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں امن جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مذہب کے نام پر دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اسلام میں بھتہ خوری کی تصور اور گنجائش نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور مذموم ایجنڈے کو بروقت نہ روکا گیا تو عوام مرینگے یا پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ اگر علاقے میں بھتہ خوری کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر زندگی محال ہو گی اس لئے اس ایجنڈے کو روکنا ہو گا

ملک دشمن ایجنڈے کے خلاف قبائل تعاون کرے یہاں کے قبائل نے پہلے بھی دہشتگردوں کو پنپنے نہیں دیا انشااللہ اب بھی کسی صورت دہشتگردوں کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے دہشتگردوں کی وجہ سیکوئٹہ قومی شاہراہ مرغہ کبزئی تونسہ شاہراہوں کی تعمیر کی بندش سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا

انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایف کے اہلکاروں کی شہادت کا افسوسناک واقعے میں انتہائی غریب گھرانوں کے جوان شہید ہوئے جو کم تنخواہوں پر فرائض سرانجام دے رہے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *