|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے


کوئٹہ: بگٹی قبائل کے سربراہ نواب میرعالی بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب اور امن کی صورتحال تشویشناک ہے ،حکومت کہیں نظر نہیں آتی ،ریاستی رٹ کی صورتحال یہ ہے

کہ لوگ قومی شاہراہوں پر سفر سے خوفزدہ ہیں ،صوبائی حکومت قیام امن اور لوگوں کو تحفظ نہیں دے پارہی یہ بڑی ناکامی ہے ۔سوئی ڈیربگٹی میں حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں

کہ انسانی جانیںمحفوظ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیا ن میں کیا ۔نواب عالی بگٹی نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کی راگ الاپنے والی حکومت کی صلاحیتیں سڑکوں پر لوگوں کے احتجاج سے لگا یا جاسکتا ہے

جہاں ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے ۔عوام کی زندگی اجیرن ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی ایجنڈا نہیں رکھتیں ،اقتدار کی رسہ کشی ہے ،جمہوریت کے نام پر پارلیمان کو آرڈیننس فیکٹری بناکر غیر جمہوری اقدامات و آئین کی پامالی کی جارہی ہے ۔صوبوں میں پائی جانیوالی بے چینی اور عوامی رائے پر توجہ نہیں دی جارہی یقینا یہ کسی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وفاقی سطح اور صوبوں میں جاری سیاست قومی مسائل کا احاطہ نہیں کرتی ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی مسائل اور بحرانوں کے حل کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے گرینڈ قومی مباحثوں کا آغاز کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *