|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر موجودہ حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کے نام پر ڈرامے کو بند کرنے کے نعرے درج تھے

ریلی کی قیادت سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ جہانگیر خان اور دیگر کررہے تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک میں حکمرانوں کی جانب سے جو آئینی ترمیم لائی جارہی ہے کی مخالف کررہی ہے وہ تباہی ہے کیونکہ آج تک کسی کے پاس نئے آئینی ترمیم کا ڈرافٹ موجود نہیں ہے مقررین نے کہا

کہ عمران خان پر جیل میں 200سے زائد مقدمات چلائے جارہے ہیں تاکہ وہ باہر نہ آسکے کیونکہ آئینی ترمیم میں کچھ لوگوں کے مفادات ہے ہم پاکستان کو ان کے مفادات پر قربان نہیں کرسکتے تحریک انصاف ملک بھر میں نئے آئینی ترمیم کی مخالف جاری رکھے گی انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت کی نئی آئینی ترمیم کی حمایت نہ کریں

کیونکہ اس سے تباہی کے سوا کچھ اور نہیں ہے جس نئے آئینی ترمیم کے مسودہ قانون کسی کو نہیں دیکھا یا جارہا اور اسے خفیہ طور پر منظور کرنی کی بات ہم کسی صورت اس فیصلے کوتسلیم نہیں کریں گے آئے روز قرضے لے کر پاکستانی عوام پر خرچ کرنے کے بجائے بیرون ملک جزیرے خریدے جارہے ہیں بنگلہ دیش کی کرنسی ہم سے کئی گنا بہتر ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے تاکہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *