|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ : قائمہ کمیٹی برا ئے محکمہ زراعت و کو آ پر یٹو سو سا ئٹی کی شنت مو لانا ہدایت الر حمن کی صدارت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ محکمہ زراعت و کوآپریٹو سوسائٹی کے کام ،ذمہ داریوں اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

سیکرٹری علی اکبر بلوچ نے کمیٹی کو محکمہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ محکمہ زراعت نے مجلس کو بتایا کہ محکمہ کے پاس اسوقت 327 بلڈوزر موجود ہیں ان میں 96 بلڈوزرز نئے ہیں

اور 231 بلڈوزورز اپنی معیاد سے تین گناہ زیادہ کام کر چکے ہیں۔ اسوقت 256 بلڈوزر قابل استعمال ہیں۔ تاہم دوران مجلس گرین ٹریکٹر اسکیموں اور بلڈوزر اوقات کی غیر مساوی تقسیم کے بارے میں خدشات اٹھائے گئے ، ممبران نے کہا کہ مستحق زمینداروں کو بلڈوزر ملتے ہی نہیں ہیں۔ممبران نے اسیکٹینشن سیکشن پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کو مشاورتی خدمات ورکشاپس کے انعقاد اور کسانوں کو نئی ٹیکنالوجیز کے بارے میں تعلیم دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جاتی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ڈسٹرکٹس میں ایسے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے تاکہ کسانوں کو نئی اور جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات فراہم کیا جاسکے۔ ممبران نے کہا کہ مارکیٹ کی عدم موجودگی کے باوجود ضلع جعفرآباد میں مارکیٹ کمیٹی ٹیکس وصول کرتی ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور میں محکمہ زراعت اور کوآپریٹو سوسائٹی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہوں کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کو اس شعبے میں ترقی کے لیے یکساں ریلیف اور مدد ملے۔

انھون نے کہا کہ اپنے کسانوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، گرین ٹریکٹر اسکیموں کی غیر منصفانہ تقسیم سے لے کر بلڈوزر گھنٹے کی غیر موثر مختص کرنے تک، اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے جن سے ہر کسی کو فائدہ ہو۔ قائمہ کمیٹی کے ممبران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کمیٹی کو اعتماد میں لئیے بغیر ایک غیر متعلقہ شخص کی نامزدگی خلاف قانون عمل ہے۔ کمیٹی کو اعتماد میں لئیے بغیر ایسے کاموں کو روکا جائے گا اور بطور قائمہ کمیٹی برائے کوآپریٹو سوسائٹی ہم قانون کی بالادستی کو قائم رکھنگے۔ کمیٹی نے محکمے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا، اور فیصلہ ہوا کہ اسی بریفنگ کے لئے ایک اور دن بھی اجلاس رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *