|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ہم شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

۔ بے گناہ لوگوں کاقتل انسانیت پر حملہ ہے۔ ایسے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جو دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے۔

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔