|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2024

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2اکتوبرکو پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنمائوں کامشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،مشترکہ اجلاس میں سیکیورٹی ادارے بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں سیاسی رہنمائوں سے سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے رائے لی جائے گی، پارلیمانی رہنمائوں کی مشاورت لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔