|

وقتِ اشاعت :   October 1 – 2024

اوتھل: حق دو تحریک کے بانی جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے تاریخی شہر بیلہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں بیٹھے لوگ عوامی خدمت کے لئے نہیں بلکہ اپنی جیب بھرنے کے لئے آئے ہیں

باقی قوم پرست لوگ بھی بلوچوں کو ورغلا کر قوم پرستی کی آڑ میں ووٹ لیتے ہیں لیکن عوامی خدمت اور ترقیاتی کام بالکل بھی نہیں کراتے، مولانا نے کہا کہ میرا بی این پی مینگل کے قائد سردار اختر مینگل سے یہ اختلاف ہے کہ جب اپ نے اسمبلی سے استعفی دیا ہے تو آؤ عوام کے حقوق کے لیئے اواز بلند کرو

استعفیٰ دے کر دبئی چلے جاتے ہو جب اسمبلی میں عوام کی سنی نہیں جاتی تو اپ عوام کے حق میں روڈوں چوراہوں پر اواز بلند کرتے بہت اچھا ہوتا۔مولانا ہدایت الرحمان نے جماعت اسلامی کی جانب سے بیلہ میں اغوش پروجیکٹ کے نام سے زیرتعمیر اسکول اور ہاسٹل بلڈنگ کا دورہ کیا

اس دوران مولانا نے کہاکہ جماعت اسلامی وہ ملک کی غریب پرور پارٹی ہے جس میں نظریات ہیں جو عوامی خدمت میں ہمہ وقت پیش پیش ہیاس پروجیکٹ میں 500 یتیم بچے تعلیم حاصل کرینگے

اور 250 ہاسٹل قائم کئیے جارہے ہیں جس میں وہ بچے رہائش بھی کرینگے جو دور دراز علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے یہاں آئیں گے ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ اج ہمارے جوانوں کو بالکل مایوس نیں ہونا چاہیئے اپنے حق کے لئیے ائین قانون کے دائرے میں کھڑے ہو کر حق مانگنا چاہئیے

مایوسی کفر ہے کوئی جوان مایوس نہ ہو جب تک سانس رہے گی اواز بلند کرتا رہوں گا ہماری جماعت کامنشور ہے پسے عوام کے مسائل حل کرنا اور بے سہاروں کا سہارا بننا ہے۔

ان شاء اللہ ایک دن ملک بھر میں جماعت اسلامی کی حکومت ہوگی جو صرف اور صرف ناموس رسالت پر چلے گی اسلام کا بول بالا ہوگا اس موقع پرجماعت اسلامی لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری عبد الروف رونجھو، عبد الخالق رونجھو، کرامت اللہ،

مولانا شبیر اقبال، عادل مظہر مجید،محمد قاسم چنا صدر الخدمت نورعلی جنرل سیکریٹری الخدمت شفیق احمد سائیٹ انجنئیر اغوش الخدمت لسبیلہ شاہ زیب ودیگر عہدے داران زمہ داران موجود تھے بعد ازاں مولانا ہدایت الرحمن کراچی روانہ ہوگئے۔