|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر تمام چینی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی سماجی اور معاشی تعلقات کئی عشروں پر محیط ہیں جو علاقائی امن طاقت کے توازن اور سلامتی کے لئے اہم ہے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بھی دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات میں مزید وسعت کی کی ایک اہم کڑی ہے

جس میں تجارت اور توانائی سمیت دیگر اہم منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سی پیک کے تحت جاری تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی جس سے صوبے میں نہ صرف روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونگے جبکہ مجموعی طور پر بھی صوبے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک میں کلچرل ایکسچینج پروگرامز بھی تواتر سے ہونے سے دونوں ممالک کے عوام میں نزدیکیوں کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی سی پیک کے منصوبوں پر پیش رفت کو مزید موثر بنانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے جس کے صوبے کے عوام پر دور رس اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *