|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2024

گوادر : گوادرمیں لیویز فورس کے اہلکاروں کا جبری طور لاپتہ ہونے دیگر دو اہلکاروں کی بازیابی تک ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان،لیویز اہلکار احتجاجاً ڈسی ہاؤس پہنچ گئے،

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گوادر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ساتھی لیویز اہلکاروں کی جبری طور پر لاپتہ ہونے کے سبب ڈیوٹی سے بائیکاٹ کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک گوادر میں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دولیویز اہلکار دودا اور زکریا کو بازیاب نہیں کیا جاتا اس کے ردعمل میں لیویز اہلکار ڈیوٹی نہیں دیں گے۔

واضح رہے گوادر نیو ٹاؤن کے مقام سے 27 ستمبر کی رات کو پانچ افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا، جن میں دو نوجوانوں کی شناخت لیویز کے اہلکار دودا خالد اور زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوئی ہے۔