|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشرز میں کمی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ گیس گذشتہ کئی مہینوں سے عوام کے بنیادی حقوق پائمال کرنے کا مرتکب ہورہا ہے جسکا نوٹس لینا اور اس زیادتی کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہوگیا ہے۰

بیان میں کہا گیا کہ گیس نہ دن کو پریشر کے ساتھ دستیاب ہے اور نہ ہی رات کو گیس چھوڑا جاتا ہے صبح کے اوقات میں گھریلو صارفین گیس نہ ہونے یا پریشر میں کمی کے باعث ناشتہ تیار کرنے میں مشکلات کا شکار رہتے ہیں جبکہ دوپہر اور رات کے اوقات میں کھانا تک تیار نہیں ہوسکتا اس صورتحال نے شہریوں کو ذہنی مرض بنا رکھا ہے۰

بیان میں کہا گیا کہ جب سے اعلی عدلیہ نے محکمہ گیس کو واجبات کی مد میں عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے سے منع کرنے کا حکم صادر کیا ہے تب سے اس محکمہ کی طرف سے عوام کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں واجبات کی میں اضافی بل بھیجنا،

گیس پریشر میں کمی یا گیس کی مکمل بندش جیسے انتقامی اقدامات شامل ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ علمدار روڈ اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں جبکہ ہزارہ ٹاون اور اطراف کے تمام کلی و علاقوں کے صارفین گیس کی بدترین بندش و پریشر میں کمی کا سامنا کررہے ہیں محکمہ گیس کی زمہ داری بنتی ہے

کہ بھاری واجبات کے بدلے اور عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کے تمسم صارفین کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کے لئے اقدام کریں اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرکے عوام کو چوبیس گھنٹے گیس فراہم کریں ۰

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *