|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2024

آواران: آواران دل جان بلوچ کی بازیابی کیلئے ایک پْرامن ریلی ڈاک خزانہ آفس آواران سے شروع ہو کر ڈی سی کمپلیکس تک پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کی۔

تفصیلات کے مطابق دل جان بلوچ کو گزشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اسکے خاندان شدید اذیت کا شکار ہیں۔

ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ دل جان بلوچ کو بازیاب کرو لکھا ہوا تھا ،دھرنے کے شرکاء ڈی سی کمپلیکس کے مین گیٹ کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا دے دیا۔

ریلی میں خواتین و بچے شریک تھے ،آواران بازار مکمل طور پر بند کیا گیا ہے ،آواران کے تاجر برادری نے بھی اپنے دکانوں کو بند کر دیا تمام کاروباری مراکز بند ہیں

دھرنے کے شرکاء سے اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمٰن ساتکزئی ڈی پی او خلیل احمد بگٹی نے مذاکرات کی مگر مذاکرات ناکام رہے ۔ دھرنے کے شرکاء نے دلجان بلوچ کی رہائی تک دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔