|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

پشاور ،کوئٹہ: کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز(سی پی این ای )نے اپنی قرارداد میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں آزادی صحافت اور پریس کی آزادی کو آئینی حق کی روشنی میں جمہوری بنیادوں پر استوار کیا جائے۔

سی پی این ای کے صدر سینئر نائب صدر ، سیکریٹری جنرل اور تمام اراکین اسٹینڈنگ نے صوبہ بلوچستان میں سرکاری حکام کی جانب سے اختلافی آوازوں پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پر لیس کو دبانے کی کوشش کو تشویشناک قرار دیا۔

اس موقع پر ایک قرارداد میں بلوچستان میں حکومتی اقدامات اور پالیسیوں سے اختلاف کرنے والے صحافیوں کو دھمکیاں موصول ہونے کے واقعات ، کوئٹہ پریس کلب کی جبری تالا بندی اور اس میں پریس کا نفرنس کو اجازت نامے سے مشروط کر کے بحالی، اختلاف رائے پر اخبارات و جرائد کو اشتہارات کے حق سے محروم کرنے ،

ناقد صحافیوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور جبری زبان بندی جیسے غیر جمہوری، غیر آئینی اور آمرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے اور پریس کی آزادی کے آئینی حق کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے ۔

قرارداد میں پاکستان کی سالمیت ، استحکام اور اتحاد سے تجدید عہد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حب الوطنی سی پی این ای کا ایمان ، جمہوریت راستہ اور آزادی صحافت کا دفاع اولین نصب العین ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *