کوئٹہ : بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی عمارت کو گرا کر دوبارہ تعمیر کروانے کا معاملہ بلوچستان ہائی کورٹ پہنچ گیا ،،،سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے معاملے کو عدالت میں چیلنج کردیا
وزیراعلی،ا سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کو فریق بنایا گیا ہے ۔سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر و سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے ذاتی حیثیت میں دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے
کہ صوبائی اسمبلی کی عمارت جو بلوچستان کی ثقافت کا آئینہ دار ہے اس کو گراکر نئی عمارت کی تعمیر کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنا آئین کے آرٹیکل 28 کے منافی ہے حکومت کا ایہ اقدام صوبے کے بلوچ و پشتون قومیتوں کی شناخت مٹانے ، قومی وسائل کے ضیاع ،
سیاسی عداوت اور بدنیتی پر مبنی ہے ۔ امان اللہ کنرانی نے آئینی درخواست میں وزیراعلی بلوچستان ،ا سپیکر صوبائی اسمبلی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کو فریق بنایا ہے۔