|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ: آج سے مغربی ہوئیں بلوچستان میں داخل ہوں گی، آئندہ چند روز میں صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں متوقع، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا،

تفصیلات کے مطابق پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر سے بلوچستان میں مغربی ہوئیں داخل ہوں گی مغربی سلسلے کے زیر اثر بلوچستان کے نو اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک صوبے کے نو اضلاع کوئٹہ، پنجگور، کیچ، آواران، لسبیلہ، ژوب، شیرانی، بارکھان اور حب میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں میں فصلوں، کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو اسپیل کے دوران الرٹ رہنے کی بھی باقاعدہ طور پر ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *