|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیدر خان درانی نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیم اور صحت شامل ہے

اور بطور صوبائی وزیر تعلیم میرا بھی پورا فوکس بلوچستان میں معیار تعلیم کو بہتر بنانا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے اور صوبے کے 34 اضلاع میں اعلی معیار کے ماڈل سکول بنانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور انشاء اللہ ان سکولوں کی تعمیر کے بعد بلوچستان میں سکولوں سے باہر بچوں کی شرح صفر ہو جائے گی

ماڈل سکول پروجیکٹ کے دفتر میں اعلی سطحی بریفننگ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ اچھا اقدام ہے یہ پچھلی حکومت کا منصوبہ تھا جسمیں ساڑھے چھ ارب کی لاگت سے کوئٹہ سمت صوبے کے 34 اضلاع میں اعلی درجے کے ماڈل سکول تعمیر کیے جائیں گے جسمیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گئیں

خصوصاً چھوٹے بچوں کیلئے ہر طرح کی سہولیات میسر ہوں گئیں تاکہ انکا دل روانہ سکول آ نے کو کریں جبکہ بڑے بچوں کیلئے آٹی لیب لائیبریری ملٹی پرپیز ہال کھیل کا میدان سمیت ہر سہولت میسر ہوگی

تاکہ بچوں کو ایک خوبصورت ماحول میسر آسکے یہ ایک اچھا منصوبہ ہے اس کو بہتر بنانے کیلئے میں نے کچھ تجاویز بھی دی ہیں جبکہ اسکا دوسرا فیس بھی آرہا ہے جسمیں ہماری کوشش ہو گئی کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کے سکول بھی شامل کیے سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ان ماڈل سکولوں میں سیکورٹی کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

اور تمام سکولوں میں اعلی درجے کا سیکورٹی سسٹم قائم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ سکول اس طرح بننے چاہئے کہ سب کی نظروں میں آئے اور ہماری مثال دیں بطور صوبائی وزیر تعلیم اللہ تعالیٰ اور میری پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے

میری کوشش ہے کہ میں اس پر پوری اتروں اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جس طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں پر محنت کررہے ہیں اسکے مثبت نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گئے اس موقع پر پبلک ماڈل سکول کر پراجیکٹ ڈائریکٹر رانا محمد طارق کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے 34 ڈسٹرکٹ میں ماڈل سکول بنانے جارہے ہیں جسکا کمپلیشن پریڈ تین سال ہے

لیکن میری کوشش ہوگی کہ اسکو ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل کرلوں انہوں نے مزید کہا کہ یہ معمولی نوعیت کے سکول نہیں ہوںگے ان کے مکمل ہونے سے بلوچستان میں معیار تعلیم بہتر ہوگا اور سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور یہ سب کچھ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کوششوں سے ممکن ہوا انکا وژن ژے کہ تعلیم اور صحت میں بلوچستان سب سے آگے ہو۔