کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ
سیکورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے فرائض کی انجام دہی کی اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خوارج جہنم واصل ہوئے خوارج کے خلاف کارروائی میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںسیکورٹی فورسز نے انتہائی دلیری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپا کیا ہے پوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بہادر سپوتوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔