|

وقتِ اشاعت :   October 6 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان کی خواتین میں چھاتی کا سرطان تیزی سے بڑھنے لگا ، رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 5ہزار سے زائد چھاتی کے سرطان کے مریض سرکاری اسپتال میں رجسٹرڈ کئے گئے

جن میں زیادہ تعداد نوجوان خواتین کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سرطان کی مختلف نوعیت میں اس وقت خواتین میں چھاتی کے سرطان کے کیسزکی شرح سب سے زیادہ ہے کوئٹہ میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے قائم ادارہ سینٹر فارنیوکلئیر میڈیسن اینڈ ریڈیوتھراپی سینار کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال ادارہ میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا 3ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے

جبکہ رواں سال کے دوران یہ تعداد 5ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے، طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں زیادہ تر30 سے 35سال کی عمرکی خواتین اس مرض میں مبتلا ہورہی ہیںچھاتی کے سرطان کی بڑی وجہ آگہی میں کمی،

وقت پرعلاج کا نہ ہوناہے اور اکثر متاثرہ مریض حکیموں یااتائی ڈاکٹروں کارخ کرتے ہیں جس سے بیماری مزید پیچیدہ ہوجاتی ہے،چھاتی کے سرطان کی روک تھام کیلئے آگہی سے متعلق یکم تا 7 اکتوبر تک آگہی کا ہفتہ منایا جارہاہے ، آگہی ہفتہ منانے کا مقصد چھاتی کے سرطان کے حوالے سے خواتین کو آگہی فراہم کرنا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *