|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا جبکہ خضدار، قلات، پنجگور، آواران، سوراب، زیارت، ہرنائی، ژوب، موسی خیل، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اضلاع میں تیز ہواں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شام اور رات کے دوران کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، کچھی، ڈیرہ بگٹی، دکی، کوہلو، پشین، چمن اور نوشکی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

پیر کو خضدار، قلات، پنجگور، آواران، سوراب، زیارت، ہرنائی، ژوب، موسی خیل، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ دکی اور ڈیرہ بگٹی کے اضلاع میں تیز ہواں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، کچھی، کوہلو، پشین، چمن اور نوشکی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *