واشک: پاک ایران سرحد پر واقع سرحدی علاقوں میں ہفتے میں تیسرے روز چھٹی کے خلاف ذامیاد ایسوسی ایشن کی کال پر واشک شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی
ہڑتال کے باعث شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے ہڑتال سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کم رہی جبکہ شہریوں کو روزمرہ اشیاء خورد نوش کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہڑتال کی حمایت تمام مقامی جماعتوں نے بھی کی تھی
ذامیاد ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی سی ہاوس کے سامنے اللہ و اکبر چوک واشک میں احتجاجی مظاہرہ کی گئی اور بار ڈر بندش کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما مولوی غلام اللہ مدنی،بی این پی کے میر علی حسن ،زامیاد ایسوسی ایشن کے ظہور آحمد آلہ زئی،شہباز خان آلہ زئی، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چھ اضلاع کے پاک ایران سرحدی بار ڈر کو ہفتے کے سات دنوں میں اتوار کی چھٹی کا اضافہ تیسرے دن بندش کا نوٹیفکیشن جاری کی ہے
جو کسی صورت قبول نہیں ماشکیل گزر و دیگر بار ڈر کی بندش کا فیصلہ واپس نہیں لی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرکے بعمقام ناگ سی پیک روڈ بلاک کرینگے اور پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بھی دھرنا دینگے۔