|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

دالبندین : دالبندین میں بجلی کی نامناسب شیڈول کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کے دوران پیر کے روز بھی کاروباری مراکز بند رہے ۔

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز، سول سوسائٹی، نگران انجمن تاجران، طلبا کی جانب سے بروز سوموار دالبندین میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہا تمام کاروباری مراکز بند رہے

اس موقع پر آل پارٹیز کے رہنمائوں نے شہر کے مختلف مارکیٹوں میں گشت کرکے ہڑتال کا جائزہ لیا بعدازہ وزیر اعلی بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے آل پارٹیز رینماوں سے آکر مذاکرات کیا

اس موقع پر مولانا صالح محمد حقانی ،سردار نجیب جان سنجرانی، سردار رفیق شیر ،میر عاطف بلوچ، مولانا سید ہاشم آغا ،دین جان مینگل،حافظ علی محمد بڑیچ،ملک خلیل محمد حسنی ،حاجی آغا محمد حسنی ،سرفراز عبد الحق بابل ،حاکم نوتیزی ،سیٹھ برج لعل ،حافظ اسماعیل گورگیج ودیگر موجود تھے

اس موقع پر میر اعجاز خان سنجرانی آل پارٹیز ضلعی قائدین کی موجودگی میں کیسکو کے اعلی آفسیران سے فون پر بات کرکے دالبندین بجلی شیڈول کو تبدیل کردیا آئندہ صبح نو بجے شام 5 بجے اور 6 بجے سے لیکر رات دو بجے تک بجلی ہوگی

میر اعجاز خان سنجرانی کی یقین دہانی پر آل پارٹیز کے رہنما حافظ علی محمد بڑیچ نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا یاد رہے گزشتہ ایک ماہ سے دالبندین میں بجلی کی نامناسب شیڈول کی وجہ سے تاجر برادری سخت پریشانی سے دوچار تھے اور آل پارٹیز سراپا احتجاج تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *