|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

کوئٹہ:کوئٹہ میں5نئی بسیں ڈی ایچ اے سے شیخ زیدہسپتال سریاب روڈ تک چلائی جائیں گی۔محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے مطابق صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی کی ہدایات پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے کوئٹہ اور ضلع کیچ کے علاقے تربت کےلئے پبلک ٹرانسپورٹ سروس شروع کرنے کے لیے 9نئی پیپلز بسوں کی خریداری کے لیے پی سی ون کی منظوری دی ہے جس کے تحت کوئٹہ کے لیے 5اور تربت کے لیے 4بسیں خریدی جائیں گی ۔

محکمہ منصوبہ بندی کے مطابق کوئٹہ میں5بسیں شیخ زید ہسپتال سریاب روڈ سے ڈی ایچ اے کوئٹہ تک چلائی جائیں گی جبکہ تربت میں کلہ توک سے ابسر تک بسیں چلائی جائیں گی ،کوئٹہ میں چلنے والی بسیں5ہزار مسافروں جبکہ تربت میں2500سے 3000مسافروں کوسفری سہولیات فراہم کریں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *