|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2024

کراچی: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے المناک واقعہ میں چائنیز شہریوں کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس و یکجہتی کیلئے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں واقع چینی قونصل خانے میں گئے

جہاں انہوں نے کراچی میں تعینات چائنیز قونصل جنرل (Mr Yang Yundong) سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا

اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی. گورنر مندوخیل نے اس بات کا یقین بھی دلایا کہ پورے پاکستان میں جہاں بھی چینی شہری خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے مکمل تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا.

بعدازاں گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چینی قونصل خانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

دریں اثناء گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کراچی کے ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے المناک دھماکے کی مذمت کی ہے جسمیں دو چائنیز شہریوں سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہانیوں سے دیرینہ تعلقات قائم ہیں.

دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں سے ہم دو طرفہ خوشگوار تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے عوام چائنیز گورنمنٹ اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔