|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2024

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ شروع ہو گیا ہے

متعدد علاقوں میں گیس اور بجلی غائب ہوگیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موسم موسم خوشگوار ہو گیا جس سے گیس کے پریشر میں کمی آگئی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی شروع ہو گئی ہے

جس سے کاروباری طبقے کا متاثر ہو رہے ہیں کوئٹہ شہر میں بارش مختلف شاہرائیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں

جس کے باعث سیوریج کا نظام درہم برم ہو کے رہ گیا ہے کوئٹہ شہر میں حالیہ بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ شروع ہو گیا ہے شہر میں ہلکی سے بارش کے بعد متعدد علاقوں میں گیس اور بجلی غائب ہوگیا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے جن میں جوائنٹ روڈ سرکی روڈ سریاب روڈ پٹیل روڈ میں گیس کے پریشر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور مختلف علاقوں میں بجلی جاری ہے