|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے خدائیداد روڈپر واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گیا ، حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے

پولیس کے مطابق خدائیداد روڈ پر واقعہ مقامی ہوٹل میں اتوار اور پیر کی شب ڈھائی بجے واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ہوٹل میں گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل کے مالک کا بیٹا فریداللہ ، ملازم جہانگیر، بشیر اور علاقہ چوکیدار امین اللہ زخمی ہو گئے،

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے کم عمر 15سالہ ڈرائیور محمد نعیم کو گرفتار کر کے ٹینکر قبضے میں لے لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *