|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2024

کوئٹہ:  صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مالی مشکلات کے باوجود صوبے کی ترقی کے لیے پر عزم ہے

اور بارکھان میں جاری ترقیاتی و فلاحی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بری طرح متاثر ہوئے،

اور ان کی محرومیوں کا ازالہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں اور اداروں میں خدمات کی فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

،عوام سرکاری اداروں سے متعلق اپنی شکایات براہ راست ہم تک پہنچا سکیں گے، شکایات کے ازالے کے لیے فوری کاروائی کی جائے گی اور سرکاری ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی خصوصا عوام کو خدمات کی فراہمی کے عمل میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *