|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کانوئے پر بم حملے اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک ہلاک شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے

سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی کےقریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کوسڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںایک اہلکار سیال زادہ شہید جبکہ نائیک زاہد،لانس نائیک ریاض اورسپاہی اکمل سمیت6اہلکار زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد لیویزاورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورنعش و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔
سوئی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پرنامعلوم افراد کے حملے میں2اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق منگل کو سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں سیکورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کے حملے میں2اہلکارشہید جبکہ 6زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی کے بعد نامعلوم افرا د فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

سیکورٹی فورسز نے نعشوں اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *