|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

کوئٹہ : گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں پسماندگی دور کرنے اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ترقی یافتہ ممالک کا تعاون باراور ہو سکتا ہے

ان ممالک کے مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک خاص طور سے جرمنی صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی وغیرہ اپنے جاری تعاون کو مزید وسعت دیگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے منگل کو گورنر ہاس کوئٹہ میں کیا۔

ملاقات کے دوران امن و امان کی صورت حال اور اس کے باشندوں کیلئے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، نوجوانوں کا استعداد کار بڑھانے اور صاف پانی تک فراہمی کے مسائل زیر بحث آئے.

انہوں نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، اور صاف پانی کی فراہمی میں جرمنی کی کوششوں کی تعریف کی، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، اور سرکاری اداروں میں استعداد کار بڑھانے اور نوجوانوں میں جدید ہنر مندی کو فروغ دینے کی ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا۔

گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر ٹیکنالوجی کے شعبے میں خصوصی تعاون فراہم کرنا چاہیے اور اس حوالے سے جرمنی کی جانب سے صوبے کے نوجوانوں کو اسکالرشپ بھی دی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *