|

وقتِ اشاعت :   October 8 – 2024

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کانوئے پر بم حملے میں 3اہلکارزخمی ہوگئے سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی کے قریب نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کانوائے کوسڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا

جس کے نتیجے میں 3اہلکار نائیک زاہد،لانس نائیک ریاض اورسپاہی اکمل زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد لیویزاورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔