|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے 65کے ایوان میں 5نشستیں خالی ، عام انتخابات میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کو اب تک 3نشستوں کا خسار ہوچکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی پی بی 44 کوئٹہ VII سے متعلق الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن عبید گورگیج کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ اس سے پہلے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 36قلات سے کامیاب ہو نے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے میر ضیاء اللہ لانگو اورحلقہ پی بی 45 سے کامیاب ہو نے والے پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا تھا

جبکہ بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21حب پر تاحال الیکشن نتائج جاری نہیں ہوسکے جبکہ سپریم کورٹ نے حلقے کے انتخابات کے کیس پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے ۔

اسکے علا حلقہ پی بی 8 سبی کی نشست پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار سرفراز ڈومکی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے ۔2اراکین کے ڈی سیٹ ہونے اور ایک رکن کی وفات سے بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تین نشستیں کم ہوگئیں ہیں حکمران جماعت کی صوبائی اسمبلی میں اس وقت 14جبکہ اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) کی 18نشستیں ہیں

صوبا ئی اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کی 12، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی 4،4، عوامی نیشنل پارٹی کی3 نشستیں ہیں، بلوچستان اسمبلی میں اس وقت بی این پی (مینگل) اور بی این پی (عوامی ) ، حق دو تحریک، جماعت اسلامی کی ایک ،ایک نشست ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں 1 آزاد رکن بھی موجود ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *