کوئٹہ: بلوچستان سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے صدر یونس زہری نے مدت مکمل ہونے پر کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالقادر کو چیئرمین الیکشن کمیٹی نامزد کر دیا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو حاجی قاسم خان کاکڑ، حاجی محمد کریم جتک، محمد عارف کھو کر، جاوید بلوچ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ بلو چستان سول سیکر ٹریٹ ایسو سی ایشن واحد نمائندہ تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے بلو چستان سول سیکرٹریٹ کے ہزاروں ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے یہاں کے ملازمین کی قربانیاں روز روش کی طرح عیاں ہیں ملازمین نے ہمیشہ قیدو بند کی صوبتیں بر داشت کیں لیکن اپنے حقوق اور عزت نفس پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اورنہ بلو چستان سول سیکر ٹریٹ کے اندر آئینی اور قانونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت دی۔
انہوں نے کہاکہ دو سالہ دورانیہ میں ملازمین کے لئے کابینہ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کابینہ نے سیکرٹریٹ الاؤنس 50 فیصد سے 100 فیصد تک حکومت سے منظور کرایا سال 2024 میں بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کے لئے ایک فل تنخواہ بطور کیش ایوارڈ منظور کروایا۔
یونس زہری نے کہاکہ کا بینہ نے سیکرٹریٹ کے مہتر سپروائزر بی پی ایس 6 کے ملازمین کے لئے سینٹری انسپکٹر بی پی ایس 8 کی دو پوسٹس منظور کروائیں سیکرٹریٹ کے ٹیکنیشن ملازمین کے لئے رولز میں ترمیم کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی کے سروس رولز میں شامل کروایا محکمہ پی اینڈ ڈی کے جنریٹر آپریٹر ملازمین کو گریڈ 5 سے گریڈ 7 میں اپ گریڈ کروایا بیئر ملازمین کے رولز ترمیم کرکے سروس رولز میں باقاعدہ شامل کروایا وزیراعلی سیکرٹریٹ کے لئے ہیڈو یٹر بی پی ایس 7 کی 3 پوسٹیس منظور کروائیں
انہوں نے کہاکہ بلو چستان سول سیکر ٹریٹ کے فوٹو اسٹیٹ میشن آپریٹر کے ملازمین گریڈ8تک اپ گریڈ یشن سمیت مسالچی، لفٹ، آپریٹر کے سروس رولز میں ترمیم بھی آخری مراحل میں ہیں بلو چستان سول سیکر ٹریٹ کے ملازمین کی تاریخ قر بانیوں سے بھری پڑی ہے۔