|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ شہر کے مضافاتی علاقوں کے دورے تواتر کے ساتھ کیا کریں.

سردست کوئٹہ میں صفائی کی ابتر صورتحال، سڑکوں کی خستہ حالی اور تاجر برادری کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم آغا کی سربراہی میں انجمن تاجران بلوچستان (ر) کے وفد سے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنا دراصل نصف بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے مترادف ہے. ایک زمانہ میں کوئٹہ اپنی خوبصورتی اور انتظامی محاسن کے باعث ”لیٹل لندن” کہلاتا تھا لہذا ضروری ہے کہ اس کے تاریخی حسن بحال کیا جائے.

گورنر مندوخیل نے صوبائی دارالحکومت کے متعلقہ حکام بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، ٹریفک مسائل اور بدامنی کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ مفاد خلق کی مکمل پاسداری ممکن ہو سکے. ملک اور صوبے کے معاشی نظام کو استحکام بخشنے اور ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے میں تاجروں اور صنعتکاروں کا کلیدی کردار ہے.

اس ضمن میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ اور تاجر برادری کو تحفظ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے.