|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2024

کوئٹہ :  کوئٹہ میں محکمہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے تحقیقات شروع کر دیں محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مطابق پانچ مختلف تقریاتی منصوبوں کے ٹینڈرز دوبارہ جاری کر دئیے،

ٹینڈرز پہلے ہی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جاری کر چکا تھا، میزان چوک، سورج گنج بازار ، سیٹلائیٹ ٹاؤن چورنگی کی مرمت کے ٹینڈرز دوبارہ جاری کئے گئے صرف تین سے چار ٹھیکیداروں کو ریگولر ٹھیکے جاری کئے جا رہے ہیں،

اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے تمام ٹنڈرز کے کاغذات، کال ڈیپازٹس،ورک آرڈر کی تفصیلات،پروکیور کمیٹی کا نوٹی فکیشن، تمام ٹھیکیداروں کی لسٹ اور ریگولر ٹھیکیداروں پانچ سالہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔