|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2024

کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے دکی میں کوئلہ کان پر دہشتگردوں کے حملے میں مزدوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداکی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہوں

اور اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں شہید کرنے کے بعد چن چن کر مزدوروں کو قتل کرنا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔

ایسے دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد کے ساتھ بڑے پیمانے پر کارروائیاں وقت کی اشد ضرورت ہے۔ فتنہ الخوارج کا نہ تو کسی مذہب سے تعلق ہے اور نہ ہی انسانیت سے۔ ایسے عوامل کا سر کچلنے میں دیری ملک اور عوام کیلئے مزید نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

میری صدرمملکت اور وزیراعظم سے درخواست ہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ اور سروسز چیف کے ساتھ قومی سلامتی پر ایک ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے اور ایسے عوامل کا قلع قمع کرنے کیلئے ایک متفقہ روڈ میپ تشکیل دے کر اس پر فوری بلاتعصب عملدرآمد کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *