کوئٹہ: پولیس نے گرفتار ملزمان کو پیسے لیکر چھوڑنے کے الزام میں 2 ایس ایچ اوز کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی جو واقعہ کی چھان بین کررہی ہے
کمیٹی کی تحقیقات کا دائرہ کار آفیسران تک بھی وسعت اختیار کرسکتا ہے پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ آفیسر کو درخواست دی گئی تھی کہ قائد آباد ڈویژن پولیس کے 2 ایس ایچ اوز نے ایک گودام پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا
اور انہوں نے ان کو رہا کرنے کے بدلے مذکورہ شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی اس الزام پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ قائد آباد اور انڈسٹریل کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے پولیس آفیسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
جو تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے اصل حقائق پر مبنی رپورٹ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کو پیش کرے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ حقائق کو منظر عام پر لانے کے لئے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیکر تحقیقات کی جارہی ہے
اور تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر مذکورہ ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ قانونی کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ دیگر ملوث آفیسران اور عملے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔
Leave a Reply