کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے روکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) اپنے بیان میں کہا ہے کوئٹہ میں میرے حلقے کے محترک سماجی شخصیت ایلم ثنا شاہوانی کی عیادت کیلیے سی ایم ایچ پہنچا۔
گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے برادر ایلم ثنا شاہوانی کو مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ برادر ثنا شاہوانی کا بلند جذبہ دیکھ کر فخر ہوتا ہے کہ وہ میرے بازو کی طرح ہر حالات میں ساتھ کھڑے ہیں۔
وہ حلقے کے بچوں اور نوجوانوں سمیت تمام افراد کی فلاح کیلیے جلد صحت یابی ہوکر دوبارہ خدمت کے میدان میں آنا چاہتے ہیں۔ اللہ پاک ایلم ثنا کو جلد صحتیاب کرے۔آمین۔
انشااللہ شرپسند عناصر کچھ بھی کرلیں ہم سر پر کفن باندھ کر اپنے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ ہم ہمیشہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہیں گے
، ہمیں باخوبی اندازہ ہے کہ اس نتائج کیا ہوسکتے ہیں لیکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Leave a Reply