|

وقتِ اشاعت :   October 13 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ نصیرآباد میں قوم کے محافظ نے نوجوان کے میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے پوسٹوں کو بھاری رقم کے عوض فروخت کردیا جس کی سوشل میڈیا میں آڈیو بھی وائرل ہوچکی ہیں

وزیراعلی بلوچستان کے واضح احکامات کے برعکس ڈی آئی جی نصیرآباد رینج نے لاکھوں روپے لیکر پولیس کے پوسٹ فروخت کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج نے لاکھوں روپے لیکر ایسے نوجوانوں کو بھرتی کئے ہیں جن میں سے بعض کا قد چھاتی پورا نہ ہونے اور پیپر میں فیل ہونے والوں سے بھی 16،16 لاکھ روپے لیکر ان کے نام لسٹوں میں فائینل کیئے ہیں

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد کے سوشل میڈیا پر بھرتی کرنے کے لئے لاکھوں روپے طلب کرنے کا آڈیو کال پر بات چیت بھی وائرل ہوچکی ہیں انہوں وزیراعلی بلوچستان کا ویژن اور واضح اعلان ہے کہ کسی کو بھی نوکریاں فروخت کرنے اور پیسے لینے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے

مگر نصیرآباد میں اس کے برعکس ڈی آئی جی پولیس نے وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان،اور آئی جی پولیس بلوچستان فوری طور پر نوٹس لیکر کاروائی کریں۔