|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2024

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس نہ صرف پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ثابت ہوگی

بلکہ بین الاقوامی سفارتکاری میں اپنی نمایاں حیثیت اور مثبت کردار کو ثابت کرنے کے لیے تاریخی موقع فراہم کریگی۔ یہ بات انہوں نے پارٹی آفس میں اسماعیل بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی بالا دستی پہلی ترجیح اور ریاست کی بقاء خوشحالی و قومی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہونی چاہیے۔چوہدری شبیرنے ایس سی او کے مقاصد پرمزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کودرپیش موجودہ سنگین معاشی سیاسی مسائل کے دوران شنگھائی تعاون اجلاس پاکستان کے لیے مضبوط قتصادی میکنزم کی بحالی کے لیے قابل عمل روڈ میپ مہیا کرنے کے ساتھ سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ن راہیں متعین کرنے میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا۔

اس تاریخی موقع سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے ملک کی تمام تر سیاسی قیادت اور سول سوساٹی کو اپنے نظریات و اختلافات سے بالاترہو کر ریاست کی بقاء خوشحالی اور قومی سلامتی کے لیے کانفرنس کے بہتر انعقاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا انتہای ناگزیر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *