کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے مستونگ کے تحصیل کھڈکوچہ کے وفد کی ملاقات ملاقات میں وفد کے شرکاہ نے انہیں عوام کو درپیش مسائل کے متعلق آگاہ کیا
اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی اس موقع پر کھڈکوچہ کے رہائشیو ںنے کیسکو کے متعلق شکایت کرتے ہوئے کہاکہ کیسکو مستونگ نے غیر اعلانیہ لوشیڈنگ اور ولٹیج میں کمی و بیشی سے زمینداروں اور گھریلو صارفین کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس سے علاقہ مکین نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں
ہفتوں کے حساب سے بعض فیڈرز پے لوڈ شیٹنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں دری اثنا نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفد کو یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے خاتمے کیلئے اعلی حکام سے ضرور رابطہ کرکے متعلقہ محکموں سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ رلیف فراہم کرنے کیلئے کردار اداکرونگا جس پر علاقہ مکینوں نے انکا شکریہ اداکیا۔